سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )قومی وطن پارٹی نے یونین کونسل گل کدہ سے تحصیل نشست کیلئے امیدوارپرویزعالم پاپا کی حمایت کا اعلان کردیا،پارٹی کارکن بھی پرویزعالم کیلئے مہم چلائیں گے،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں جرگہ ہوا جس میں رشید اقبال،فضل رحیم خان،ناصرعالم ،مرادباچااوریونین کونسل گل کدہ سے نامزدامیدوار پرویز عالم پاپا جبکہ قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونو نے دیگر کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی،اس موقع پر شرکاہ نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکی اوراس دوران جرگہ کی درخواست پر فضل رحما ن نونونے امیدوار پرویزعالم کی حمایت کا اعلان کیا ،قومی وطن پارٹی کے رہنما نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ پرویز عالم پاپا کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور ان کیلئے بھرپوراندازمیں مہم چلائیں۔
936 total views, 2 views today