خوازہ خیلہ (سوات نیوز ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا خوازہ خیلہ بازار میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی ، کسی کو گراں فروشی اور کم وزن کی اجازت نہیں ہوگی سبزی فروشوں اور ہوٹلوں کو ہدایت ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سوات عمیر علی فوڈ انسپکٹرعمران علی کا خوازہ خیلہ بازار میں مختلف ہوٹلوں اور تندوروں کامعائنہ کرتے ہوئے مختلف دکانداروں کو چالان کردیا جس میں ہوٹلز،تندور اور سبزی فروش شامل تھے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر عمیر علی نے کہا کہ کسی گراں فروشوں اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی قانونی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی اس موقع پر بازار صدر راحت علی بھی موجود تھا ،
1,502 total views, 2 views today
Comments