سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات کے یونین کونسل امانکوٹ ، فیض آباد کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لئے جے یو آئی کا امیدوار متحدہ اپوزیشن کے ضلعی کونسل کے امیدوار حاجی عمران خان کے حق میں دستبر دار ، متحدہ اپوزیشن کے سات جماعتوں کا قائدین کا حاجی عمران خان کے لئے مشترکہ انتخابی مہم کا اعلان ، سوات پریس کلب کے میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے مقامی قائدین کی پر ہجوم پریس کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام حلقہ پی کے 5 کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز خان نے یونین کونسل امانکوٹ فیض آباد کی ضلع کونسل کے خالی نشست کے لئے متحدہ اپویشن کے امیدوار حاجی عمران خان کے حق میں اپنا امیدوار عمران دستبردار کرنے کا اعلان کردیا ، پریس کانفرنس سے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ ، پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے ، ن لیگ کے صوبائی نائب صدر حاجی رضا خان ، سابق امیدوار پی کے 5حاجی ارشاد علی خان ن لیگ ، امانکوٹ فیض آباد کے صدر حاجی شاہ دوران ، اے این پی کے گوہر علی پختونیار اور دیگر نے کہا کہ ضلعی کونسل کے امیدوار حاجی عمران خان کے حق میں آزاد امیدوار رحمت علی خان ، پی ٹی آئی کے رہنمااور امیدوار جمیل خان بھی دستبردار ہوگئے ہیں ، عوام تبدیلی کے دعویداروں سے مایوس ہوگئے ہیں ، انشاء اللہ 23 دسمبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل امانکوٹ فیض آباد سمیت پورے سوات کے تمام خالی نشستوں پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کا میاب ہوں گے ، حاجی عمران خان کے لئے مسلم لیگ ن ، اے این پی ، پی پی پی ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، جے یو آئی ، جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی کے عہدیدار مہم چلائیں گے۔
1,480 total views, 2 views today
Comments