سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) ملک بھر کے تمام اضلاع کے دورے پر مشتمل خصوصی بچوں کا کارواں سوات پہنچ گیا ، سوا ت پریس کلب کا دورہ کرنے بعد خصوصی بچوں نشاط چوک میں اگاہی کیمپ منعقد کیا ، الجلال فاؤنڈیشن اور ڈاؤن سنڈروم سپیشل بچوں کی طرف سے سوات کے عوام کو امن کا سفید گلاب اور امن کا جھنڈا پیش کیا گیا ، کارواں کی قیادت امن کے سفیر بلال کررہے تھے جس نے کہا کہ حکومت ڈاؤن سنڈروم سپیشل بچوں کو پاکستان میں سرکاری طور پر پانچویں معذور افراد قرار دے ، ہمارا مقصد ان خصوصی بچوں کو حقوق کی فراہمی اور امن کے پیغام کو پاکستان کے کونے کونے پہنچایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ڈاؤن سنڈروم سپیشل چلڈرن کمپلیکس جہلم میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں پر ان بچوں کے لئے ایجوکیشن بلاک ، میڈیکل بلاک سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہے ۔
1,312 total views, 4 views today
Comments