سوات( سوات نیوزڈاٹ کام)اے این پی سعودی عرب کے زیر اہتمام گل زمین خان سید مرحوم کے یاد میں تعزیتی کانفرنس کا انعقاد ،مرحوم کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے ختم القران بھی ہوا،کانفرنس میں سعودی عرب کے مرکزی تنظیم کے عہدیداروں کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر مرحوم کی سیاسی خدمات اور پارٹی کیلئے دی جانے والے قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر ظہور خان،جنرل سیکرٹری رستم خان،ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری انجینئر گوہر خان،انعام خان ،حبیب یونس و دیگر نے کہا کہ گل زمین خان سید کے وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا مرحوم زمانہ طالبعلمی سے لیکر تادم مرگ باچا خان بابا کے پیروکار رہے پارٹی کے ساتھ انتہائی وفاداری نبھائی ،پارٹی کی بہتری کیلئے دن رات کوششیں کی اے این پی سعودی عرب کو مرحوم کے وفات سے بڑا دھچکہ لگا ہے تاہم مرحوم کے خدمات کے تسلسل کو جاری رکھا جائیگا،تقریب میں مرحوم کیلئے ختم القران کے بعد مغفرت کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
1,228 total views, 2 views today