بریکوٹ ( ریاض احمد ) بغیر محنت کے کوئی کامیابی نہیں ملتی، ساری کامیابی کی کنجی محنت ہی میں پوشیدہ ہے کے ساتھ انگریز تعلیم کے ساتھ ساتھ سکولوں و کالجوں میں دینی علوم بھی ضروری ہے ، تاکہ بچے دین سے باخبر رہیں اور زندگی کو صحیح راستے پر چلتے ہوئے گذاریں، ان خیالات کا اظہار جے یوائی کے سابقہ امیدوار حلقہ پی کے 6شاہی نواب باچہ ،ڈائریکٹر سٹار پبلک سکول محمد سیراج باچہ ، ماہر تعلیم محمد ذادہ خان ، الطاف خان و دیگرنے ’’سٹار پبلک سکول ‘‘ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سکول ہذا میں تعلیم یافتہ اور قابل ترین اساتذہ کرام بچوں کو پڑھائینگے ، امید ہے کہ اس سکول کے بچے پورے علاقے میں ایک منفرد مقام حاصل کرینگے ، سکول ڈائریکٹر محمد سیراج باچہ نے کہا کہ ’’سٹار پبلک سکول ‘‘ علاقے میں تعلیم کے فروغ دینے میں بھر پور کردار ادا کریگی اور انشاء اللہ اس سکول میں زیر تعلیم بچے مستقبل کے بہترین معمار اور ملک کو ترقی یافتہ صفوں میں لانے کے لئے بھر کردار ادا کرینگے ،شرکاء نے اسکول کے ڈائریکٹر محمد سیراج باچہ اور پرنسپل معاذ باچہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر بھی زور دے رہے ہیں۔
1,394 total views, 2 views today