مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات یونیورسٹی کے سنگوٹہ کیمپس میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک روزہ سیمینارکاانعقادکیاگیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف سوشل اینڈجنیڈرسٹڈیزکے زیراہتمام ’ اسلام اورمغرب میں انسانی حقوق کاتصور‘‘ کے موضع پرمنعقدہ سیمینارسے لاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرلطف اللہ ثاقب نے کہاکہ انسانی حقوق سے متعلق مغرب کانظریہ کئی دھائیوں پرمشتمل تاریخ رکھتاہے جبکہ اسلام کانظریہ انسانی حقوق کی تاریخ 1400سال سے بھی زیادہ ہے جس کی بنیادخطبہ حجتہ الوداع کے موقع پرانسانی حقوق کے حوالے سے ایک جامع چارٹرپیش کرکے حضرت محمدﷺ نے رکھی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کانظریہ ایک جامع نظریہ انسانی حقوق ہے جس میں انصاف کی نہ صرف تشریح کی گئی ہے بلکہ اس میں انصاف کی فراہمی اوربنیادی انسانی حقوق کی ادائیگی کابھی پوراپوارانتظام موجودہے۔ انہوں نے کہاکہ مغرب کے نظریہ انسانی حقوق میں انصاف کی فراہمی ایک بڑے مسئلے کے طورپرسامنے آیاہے جس کے حل کیلئے اب مختلف فورم پرکام ہورہاہے ۔قبل ازیں سیمینارکے چیف آرگنائزراورانچارج شعبہ سوشل اینڈجینڈرسٹڈیزعمران نے اپنے خطاب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی اہمیت پرروشنی ڈالی اورسیمینارمیں شریک طلبہ پرزوردیاکہ وہ معاشرے میں انصاف ومساوات کویقینی بنانے کی کوششوں میں اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔
1,668 total views, 4 views today