سوات ( سوات نیو ڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے مینگورہ رحیم آباد میں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈ سوات کے زیر اہتمام ایک سادہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جس میں نیشنل بینک آف پاکستان اعتماد اسلامک بینکاری کی ریجنل ہیڈ صائمہ رحیم، شفاء میڈیکل سنٹر کے ایم ڈی ظفر علی خان، بلائینڈ ایسوسی ایشن کے صدر سید فراز رشید، جنرل سیکرٹری ثناء اللہ اور دیگر نابینا افراد نے شرکت کی تقریب میں کمشنر ملاکنڈ نے نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے بلائینڈ ایسوسی ایشن کے صدر کو ایسوسی ایشن کے دفتر کیلئے درکار فرنیچر، سٹیشنری، کراکری اور فوٹو کاپیئر کی خریداری کے ضمن میں222670/- روپے کے چیکس حوالے کئے جس پر بلائینڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ اور صائمہ رحیم کا شکریہ ادا کیا انہوں نے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کوششوں پر کمشنر ملاکنڈ کے کردار کو سراہا سید ظہیر الاسلام شاہ نے نابینا افراد کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے کہا کہ نابیناؤں سمیت خصوصی افراد کی کفالت حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت باالخصوص وزیراعلیٰ محمود خان نے دوسرے ٹھوس اقدامات کے علاوہ خصوصی افراد کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ دوگنا کر دیا ہے جبکہ مزید فلاحی اقدامات بھی زیر غور ہیں اور یہی معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے واضح رہے کہ کمشنر ملاکنڈ نے چند مہینے پہلے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں نابیناؤں کیلئے نقد امداد کے علاوہ مذکورہ دفتری ضروریات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جو نیشنل بینک کی خصوصی امداد کے ذریعے ایفا کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,676 total views, 2 views today