بریکوٹ (ریا ض احمد) بریکوٹ تاجر برادری کا ٹی ایم اے لائسنس فیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال ، بازار مکمل طور پر بند رہا ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بازار صدر معراج الدین نے کہا کہ ہم ٹی ایم اے بریکوٹ کے ظالمانہ ٹیکس کو کسی صورت میں نہیں مانتے یہ لائسنس فیس نہیں بلکہ غنڈہ ٹیکس ہے ، یہ بریکو ٹ بازار کے تاجروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ، اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائر مزید وسیع کرینگے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز تاجر برادری ٹی ایم اے کے غنڈہ ٹیکس کے خلاف بازا رمیں احتجاجی کیمپ بھی لگائینگے ، انہوں نے صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا بریکوٹ تاجر برادری کے اس مسئلے پر جلد از جلد غور کریں ، جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ آنم ناصرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس نہیں بلکہ2013لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق لائسنس فیس ہے یہ ٹی ایم اے کے لوکل آمدنی کا ذریعہ ہے جس کے بدلے میں ٹی ایم اے بریکوٹ عوام کو صفائی ، فائر بریگیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے ۔
968 total views, 2 views today