سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو بروقت سہولیات اور خدمات کی فراہمی ہم سب کا فرض ہے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دن رات عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہماری اصلاحات اور اقدامات سے لوگ خوش ہیں لوگوں کو ہمارے 100روزہ پلان سے واضح طور پر معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شاندار طریقے سے عوام کی امنگوں پر پورا اتر رہی ہے جس پر ہمارے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ بھی اٹھنے لگے ہیں موجودہ حکومت عوام کو حقیقی انصاف و خدمات کی فراہمی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں مختلف علاقوں سے آئے وفود سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان کو اپنے علاقوں کے بعض اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین ڈیڈیک نے اُن کی مشکلات کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے البتہ ہمیں اتحاد واتفاق سے اپنے مسائل حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اور رقوم ہمارے پاس عوام کی امانت ہیں ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو اُن کی ذمہ داریاں حوالہ کر دی گئی ہیں اور وہ اپنے فرائض پوری ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں اگر کوئی بھی افسر یا محکمہ عوامی حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی برتے گا تو اُس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس میں اس کی ضلع بدری بھی شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,000 total views, 2 views today