مینگورہ، قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئ کو نوبل انعام ملنے سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہو گیا ہے سترہ سالہ بچی نے جرات اور بہادری کا جو مظاہرہ کیا ہے پوری قوم آج اس کی معترف ہے ، پختون قوم دہشت گرد نہیں بلکہ امن پسنداور تعلیم سے محبت رکھنی والی قوم ہے ، کم عمری میں تعلیم اور امن کی خاطر قربانیاں دینے والی ملالہ یوسفزئ نے جو کارنامہ سرانجام دیا ہے اس سے سارے ملک اور خصوصاً پختونوں کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں ، ملالہ یوسفزئ پورے ملک کی بیٹی ہے ہمیں اُن کی اس کامیابی پر فخر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم اور امن کیلئے ملالہ یوسفزئ نے جو کام کیا آج پوری دُنیا اس کا اعتراف کر رہی ہے ، پختون بچوں اور بچیوں کو ملالہ یوسفزئ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں قیام امن او ر تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہئے انہوں نے آج پورے ملک اور خصوصاً پختونوں سواتی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، اور دُنیا کو یہ پیغام دیا کہ پختون قوم دہشت گرد نہیں بلکہ امن پسند اور تعلیم سے محبت رکھنی والی قوم ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور جہالت کے دور میں ملالہ یوسفزئ نے علم کی شمع روشن رکھی اور کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا ، ہمیں اُن کی بہادری اور کامیابی پر فخر ہے ۔
762 total views, 2 views today