مینگورہ، اے سی سوات اورسینئرڈرگ انسپکٹر کی جانب سے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ،متعددمشکوک ادویات برآمد،ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری روانہ،کئی کیمسٹوں کے خلاف مقدمات درج کردئے گئے،مہم کو جاری رکھنے کا عندیہ ۔ اسسٹنٹ کمشنراشفاق خان اورسینئر ڈرگ انسپکٹر فدامحمدخان نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مینگورہ شہر اورآس پاس کے دیگر علاقوں میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے اوروہاں سے متعددمشکوک ادویات برآمد کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری روانہ کردئے جبکہ ساتھ ساتھ کئی کمیسٹوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردئے،اس موقع پر اے سی محمداشفاق اورسینئرڈرگ انسپکٹر فدامحمد نے میڈیا کو بتا یا کہ ڈپٹی کمشنرسوات محموداسلم کی خصوصی ہدایت پر جعلی ،دونمبراورغیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف مہم شروع کی ہے جس کے دوران اب تک کافی ساری جعلی ادویات برآمد کی جاچکی ہیں جبکہ یہ مہم غیرمعیاری ادویات کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گی،انہوں نے کمیسٹ برادری کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کوورانٹی کے ساتھ معیاری ادویات فراہم کرے بصورت دیگران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر سینئرڈرگ انسپکٹر فدامحمدخان نے بتایا کہ ضلع سوات اورشانگلہ سے ناقص اورغیرمعیاری ادویات کامکمل خاتمہ ہمارامشن ہے جسے تکمیل تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
834 total views, 2 views today