بریکوٹ،بریکوٹ کے نواحی علاقوں کڑاکڑ،املوک درہ،ناواگئی، باوڑو غالیگے وغیرہ میں فوری طور پر جنگلات کی کٹائی روکی نہ گئی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ماحولیاتی بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،کڑاکڑ بھر خصوصاً باوڑو غر میں قیمتی جنگلات پائے جاتے ہیں جن میں انواع قسم کی جنگلی حیات بھی موجود ہے مگر جنگلات کے بے دریغ کٹائی کے باعث ماحولیاتی بگاڑ پیدا ہو نے کا خدشہ ہے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے باعث اب ہر سال سیلاب آنا شروع ہو گئے ہیں اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے ۔غالیگے کے مقامی تنظیم کے چیرمین ودان خان نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے اور جنگلات کی کٹائی کی روک تھام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو باہم ملکر کام کرنا ہو گا۔
658 total views, 2 views today