اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی اور عمران خان ملک میں اندھیرا کر کے سیاست چمکاتے اور صرف روتے رہیں گے۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لندن پلان وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری نے نہیں بلکہ عمران خان اور طاہرالقادری نے بنایا
جبکہ ایک مرتبہ پھر 30 نومبر کو پاکستان پر دوسرے حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) قیادت دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے جب کہ چیرمین تحریک انصاف پاکستان میں اندھیروں کے خاتمے کے بجائے اندھیرا کر کے سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔
396 total views, 1 views today
Comments