اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ ہم انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے نکلے ہیں جب کہ آرمی چیف نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی کی شمولیت کی یقین دہانی کرائی تھی۔عمران خان نے کہا کہ دھرنا ہمارا آئینی حق ہے اور ہمارا کوئی مطالبہ بھی آئین سے باہر نہیں،انصاف کے لیے ہر قانونی راستہ اپنایا لیکن نہیں ملا،
موجودہ نظام میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے، ہم انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے نکلے ہیں جب کہ آرمی چیف سے ملاقات میں انہوں نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی کی شمولیت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا ہم نے ہر جگہ تاریخی جلسے کیے لیکن بلاول بھٹوزرداری کے جلسے میں لوگوں کو زبردستی لایا جاتا ہے، سندھ میں کالا باغ ڈیم کے معاملے پر بہت خوف ہے لیکن ڈیم سندھ کی رضا مندی کے بغیر نہیں بننا چاہئے جب کہ لسانی بنیادوں پر صوبے بھی نہیں بننے چاہئیں۔
401 total views, 1 views today