مینگورہ،ریجنل ڈویژن افیسر ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان نے کہا کہ کسی بھی صورت میں سماج دشمن عناصر کے ساتھ رعایت نہیں کی جائیگی ، بلکہ ان کو قانون کے سکنجے میں لاکر عدالتوں سے سزائے دلوائیں گے ، بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں غیر قانونی موٹرسائیکلوں کی خلاف ڈویژن بھر کے تمام علاقوں میں پکٹر دکٹر کریک ڈاؤن کیا جائیگا ، اس سلسلے میں پولیس کے جوانوں اور افسران سے کسی بھی صورت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں بروز پیر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع ڈی پی او سوات شیر اکبر خان ، ڈی پی او شانگلہ گلزار عالم خان ، ڈی پی اوبونیر اصف اقبال ،ڈی پی او لوئر دیر جاوید اقبال ، ڈی پی او اپر دیر غلام حبیب اور ڈی پی او چترال غلام حسین خان موجود تھے ، آر پی او عبداللہ خان نے کہا کہ آج سے ڈویژن بھر میں بغیر نمبر پلیٹ ہر قسم کے گاڑیوں کالے شیشے رکھنے والے ، پریشر ہارن چاہیے جو بھی بلاتفریق انکی خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو ایک پرسکون اور بہتر ماحول مہیا کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام پولیس سٹیشنوں میں تعینات عملہ عوام کے خادم بن کر خدمت کو ترجیح دے اور سماج دشمن عناصر اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پورے علاقے میں عوام سے رابطے میں رہے ، اور جہاں کہی ویریفیکیشن کے بغیر کرائے پر مکانات دینے والوں کی نشاندہی مقامی پولیس سٹیشن میں کریں ، دہشتگردی اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی عوام کے بغیر کسی بھی صورت ممکن نہیں اسی لئے پولیس اہلکار عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ، اور ڈویژن بھر کے عوام سے اپیل کرتا ہوں جہاں کہی بھی پولیس کمزوری کوتاہی ہوتو میرے افس کے دروازے ہر وقت ان کے لئے کھلے ہیں ، ہم سب یہاں پر عوام کے خدمت کیلئے بیٹھے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ڈویژن بھر میں پھیلے ہوئے فسادی ٹولے کا خاتمہ ہواور ڈویژن پہلے کی طرح طرقی کی طرف گامزن ہو۔
455 total views, 1 views today