سوات،سوات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چھیاسی پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں دوسرے نمبر پر انے والے سیاسی جماعت جمیعت علماء اسلام نے اجتماعات شروع کردی ہے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان ستاویس فروری کو سوات کا دورہ کرینگے اور وہ جے یو ائی کے نامز د امیدوار علی شاہ ایڈوکیٹ کے الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسہ بھی کرینگے،
جے یو ائی کے یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما ء ڈاکٹر شیر خان کے مطابق ضمنی الیکشن میں جے یوائی کے امیدوار علی شاہ خان بھر پور اور بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگی ، انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں یوتھ ونگ بھر پور مہم بھی چلائی گے ، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جے یو ائی کے مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پی کے چھیاسی کے علاوہ پی کے اکیاسی پر ہونے والے انتخابات میں بھی جے یو ائی کے امیدوار بھر پور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ملنے پر جماعتیں بدلنے والے خاک کسی کی خدمت کرینگے، انہوں نے کہا کہ ائندہ دور جے یو ائی کی ہے اور وہ صوبہ میں اسلامی حکومت بنائے گی ۔
341 total views, 1 views today