بریکوٹ،عوامی نیشنل پارٹی اور قومی جرگہ تحصیل کی وفد نے سنئیٹر امرجیت ملہوترہ کی سربراہی میں سنئیٹر زاہد خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وفد نے تحصیل بریکوٹ کے مسائل کے بارے میں اگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تحصیل بریکوٹ کے سب سے بڑے مسائل سوئی گیس کی عدم فراہمی اور منظورشدہ گرڈ اسٹیشن پر کام کی بندش ہیں
۔تحصیل بریکوٹ کے عوام سالہا سالوں سے ان مسائل کا شکار ہوکر شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔بعد میں سنئیٹر زاہد خان نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ میں سوئی گیس کے کنکشن کی فراہمی اور بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر پر اپنا بھر پور کوشش کروں گا اور بہت جلد ان منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی اور قومی جرگہ کا نمائندہ وفد نے سنئیٹر امرجیت ملہوترہ کی سربراہی میں سنئیٹر زاہد خان سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کیا۔ملاقات میں وفد کی نمائندگی محمود خان ،فضل منان خان ،فضل اکبر خان ،فضل الہی عرف بالی خان،بختیار خان،اصغر خان،فدا محمد خان،علی شیر خان،ریاض خان اور صحافی ڈاکٹر ذاکر محمد نے کی ۔انہوں نے کہا کہ سوات کو تقریباًچودہ سال پہلے سوئی گیس کی فراہمی ہوئی اور یہاں سے سوئی گیس کے پائپ لائن قیمتی زمینوں میں ہوکر گذرے ہیں ۔عوام نے اس امید پر سوئی گیس کے لائن کو اونے پونے قیمت پر زمینیں فراہم کی کہ سوئی گیس کے نعمت سے تحصیل بریکوٹ کے عوام مستفید ہوجائیں گے ۔اے این پی کے سابق ایم این اے نے محکمہ سوئی گیس کو 38کروڑ روپے لنڈاکے سے لے کر اوڈیگرام تک سوئی گیس کی فراہمی کے لئے دی مگر اب تک سوئی گیس کی فراہمی کا کوئی اثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔اس کے علاوہ گاؤں بریکوٹ کو بی ٹی اایس سے کنٹیکٹ بھی کیا گیا ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر اب بھی سالوں بعد گیس کے کنکشن کی فراہمی نہ ہوسکی ۔انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں تحصیل بریکوٹ کے کم وولٹیج اور بار بار ٹرئپنگ کے خاتمے کے لئے گرڈ اسٹشن کی منظوری دی اور محکمہ واپڈا کو فنڈز کی فراہمی بھی ہوئی مگر کئی سال گذرنے کے باوجود اس پر بھی تعمیراتی کام کا آغاز نہ ہوسکا۔بعد میں سنئیٹر زاہد خان نے وفد سے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح یہی ہے کہ علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں۔
528 total views, 1 views today