سوات،سوات کے تاجر گرینڈ جرگہ اورپیسکو حکام میں مذاکرات کا پہلامرحلہ مکمل ، جرگہ نے پیسکو حکام کو سوات میں بجلی بحران بارے آگاہ کردیا ، پیسکو حکام کی طرف سے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی ، مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں ہونے پر اتفاق ، مذاکرات کے دوران اے این پی کے سینیٹر زاہد خان ، امر جیت ملہوترا اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی رحمت علی خان بھی موجود تھے
حکام نے سوات میں بجلی کے حوالے سے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی ، تاجر برادری سوات کے صدر عبدالرحیم نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیدیا، مذاکرات کا موقع فراہم کرنے پر تاجروں کی طرف سے ایم پی اے سید جعفرشاہ کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق سوات میں بجلی بحران کے حوالے سے تاجروں کے کامیاب احتجاج کے حوالے سے سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفرشاہ نے پیسکو چیف طارق سدوزئی کو تفصیلی طورپر آگاہ کیاتھاجس کے بعد سینیٹر زاہد خان نے اس مسئلے کے حل میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ایم پی اے سید جعفرشاہ نے کہاکہ تاجروں کے جرگہ اور پیسکو حکام میں مذاکرات کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے جس کے بعد سید جعفرشاہ نے سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم سے رابطہ کرکے مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد مقرر کیا ، جہاں تاجر گرینڈ جرگہ سوات نے سنیٹر امر جیت کی قیادت میں چیف پیسکو طارق سدوزئی ، ٹیکنکل اینڈ پلاننگ پیسکو آفتاب سیٹھی اور دیگر حکام سے مذاکرات کئے ، تاجروں کے مذاکراتی وفد میں صدر عبدالرحیم ، حاجی خان طوطی ، ارشد خان ، حاجی رسول خان ، خالد محمود ، وکیل احمد ، عبدالعلی اشنا ، حضرت رحمان ماما شامل تھے ، جبکہ مذاکرات کے دوران اے این پی کے سنیٹر زاہد خان اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی رحمت علی خان بھی موجود تھے ، اس موقع پر تاجر گرینڈ جرگہ نے پیسکو حکام کوچودہ نکات پیش کردئیے ، مدین گرڈ سٹیشن ، لوڈشیڈنگ شیڈول ، 132kv ٹرانسمیشن لائن ، ایمرجنسی ٹرانسفارمر ، خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن ، پرانے ٹرانسفارمر وں کی تبدیلی ، بریکوٹ ، کبل الگ فیڈر سمیت بجلی کے حوالے سے دیگر مسائل پیش کئے ، اور اس بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا چیف پیسکو طارق سدوزئی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ آپ لوگوں نے جو چودہ نکات پیش کردئیے ہیں اس کے پیش نظر ہم تمام تر اقدامات اٹھائیں گے ، انہوں نے کہاکہ سوات میں فوری طور پر بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام تر ضروری اور دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ، اور اس حوالے سے غفلت اور لاپرواہی سے کام نہیں لیاجائے گا ، سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مذاکرات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئے اور یہ سوات کے عوام اور تاجروں کی فتح ہے ، کہ ان کے احتجاج کے بدولت آج اعلیٰ حکام نے ہمارے ساتھ مذاکرات کئے اس سلسلے میں سنیٹر امر جیت ، زاہد خان اور خصوصی طورپر ایم پی اے سید جعفرشاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوششوں اور باربار رابطوں کی وجہ سے آج ہمیں اعلیٰ حکام کے سامنے اپنے مسائل اور مشکلات بیان کرنے کاموقع ملا۔
390 total views, 1 views today