مینگورہ,سب انجینئرایسوسی ایشن کے صدر انجینئراخترحسین نے کہاہے کہ دیگرمحکموں کے ملازمین کی طرح اپ گریڈیشن ہمارابھی حق بنتاہے مگرحکومت اس سلسلے میں کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھارہی ہے ،باربار وعدے ہوئے مگر ایک بھی وعدہ پورانہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سب انجینئرزمیں تشویش اورمایوسی پھیلی ہوئی ہے،جائز مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کرنے پر مجبورہوجائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ بیشتر صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق سے وفدکی شکل میں ملاقات کرکے انہیں برادری کی تشویش سے آگاہ کیاتھا جس پر موصوف نے تین ماہ کے اندراندرسکیل سولہ میں ترقی دینے کا وعدہ کیا مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہ ہوسکاجس کی وجہ سے اپ گریڈیشن کے منتظرسب انجینئرزاحساس محرومی کاشکار ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے کئی محکموں کے ملازمین کو اپ گریڈ کیا جو ایک خوش آئندبات ہے مگرہماری برادری کو ابھی تک اس سے محروم رکھا گیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلسل نظراندازی کا سلسلہ جاری ہے جسے مزیدبرداشت کرنے کوہرگز تیار نہیں اگر سب انجینئرزکو جلدازجلداپ گریڈ نہیں کیا گیا تو احتجاج کی راہ اپنانے اورتمام محکموں میں کام بند کرنے پرمجبورہوجائیں گے،اجلاس میں سب انجینئرایسوسی ایشن کے تمام عہدیدار اورممبران بھی موجود تھے۔
730 total views, 2 views today