سوات،سوات پولیس نے غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کاروائیاں تیزکردی مذید سات افغانی گرفتار ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات شیر اکبر خان کی خصوصی ہدایت پر سوات پولیس نے افغانیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہے اور غالیگے پولیس نے ایس ایچ او امجد خان کی قیادت میں مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے سات غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں رمضان ولد سردار ،زبیح اللہ ولد گل اسلام ،عارف ولد نعیم ،محمد اشرف ولد شین گل ،وطن گل ولد غلام گل ،عالم گل ولد کاگو اور ہستاب ولد طور گل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ دوسری جانب غالیگے پولیس نے دہشت گردی میں ملوث گل زمین ولد عبدلاکبیر سکنہ املوک درہ کو بھی گرفتار کیا جبکہ سکریپ شدہ گاڑیوں کے گودام پر چھاپہ مار کر بخت روان سکنہ کوٹہ سے چار سکریپ گاڑیاں برامد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کیا ۔
938 total views, 4 views today