مینگورہ، نامور انقلابی شاعر فیض علی فیض کو عالمی امن پشتو مشاعرے میں فسٹ پوزیشن لینے پرڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے سرٹیفیکیٹ اور ایوارڈ سے نوازا ، مشاعرے کے چیف اارگنائزر ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر تھے ، جنہوں نے فیض علی فیض کے کلام کو پسند کیا ، اس مشاعرے میں سوات کے شعراء نے خصوصی شرکت کی تھی ، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے محمود اسلم وزیر نے کہا کہ شعراء اپنے کلام میں امن کو ترجیح دیں اور شعراء ہی بہترین طریقے سے معاشرے سے ناہمواریوں کا خاتمہ کرنے میں کردار اداکرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے شعراء اور خصوصاً فیض علی فیض نے اپنے کلام بہترین طریقے سے پیش کیا ، اس موقع پر انہوں نے فیض علی فیض کو خصوصی ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا ، تقریب میں سوات بار کے وکلاء اور دیگر شعراء نے شرکت کی ۔
648 total views, 2 views today