مٹہ ، تحصیل مٹہ کے علاقہ سیدڑہ روڈینگار میں سورہ کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ڈی ایس پی مٹہ سرکل ظفر خان نے میڈیا کو بتاتے ہو ئے کہا کہ چار سال پہلے سورہ میں دینے والے معصوم لڑکی مسماۃ عالیہ دختر فیروز خان جنکی شادی حمید اللہ ولد خیراتی سے کر ا دی گئی۔چپریال پولیس نے کاروائی کر تے ہو ئے بر آمدکر لی۔ڈی ایس پی نے کہا کہ چار سال پہلے معصوم لڑکی جن کی عمر اس وقت 14سال ہے۔اس لڑکی کے چچا نے لڑکی کے مبینہ ملزم شوہر حمید اللہ کے بہن مسماۃ (ب)کو آغوا کیا تھا۔
جس پر جرگے نے صلح کر کے اس معصوم لڑکی کو قربانی کا بکرا کر سورہ میں دے دیا۔ اطلاع ہو نے پر پولیس نے کاروائی لڑکی کو برآمد کر لیا ۔جبکہ نامزد دس ملزمان میں چار کو گرفتار کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان میں لڑکی کا باپ فیروز خان ولد وزیر،نکاح خواں محمد رحمان ولد حبیب الرحمان،جرگے کا سر براہ مسین ولد چندڈ اور چچاباچا ذادہ ولد وزیر شامل ہیں۔جبکہ باقی چھ ملزمان کے گرفتاری کیلئے جپریال پولیس کے ایس ایچ او شہنشاہ خان اور انچارج گوالیری چوکی سر باز خان کے قیادت میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے اس علاقے سمیت مٹہ کے دیگر علاقوں میں اسطر ح کے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں
344 total views, 2 views today