اسلام اباد،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افواج ملک کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،عوام کی توقعات کے مطابق مادر وطن کو درپیش ہر خطرے کو شکست دے کر ملک کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوٹری رینجز کا دورہ کیا اور کراچی کورکی فیلڈ فائرنگ اور جنگی مشقوں کا معائنہ کیا،جنگی مشقوں کے دوران جوانوں کو جنگی ماحول میں مختلف آپریشنز کے بارے میں تربیت دی گئی،جنگی مشقوں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اورمیکانائز ڈڈویژن نے بھی حصہ لیا۔
آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وہ ہرطرح کے خطرے سے موثر نمٹنے کے لیے تربیت اور جنگی تیاریاں جاری رکھیں،زمانہ امن میں تربیت اورتیاری کااعلیٰ معیار ہی امن کا ضامن ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے ہر خطرے کو شکست دینے کے مشن کو مکمل کریں گے،مادر وطن کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
408 total views, 1 views today