سوات ،تحصیل مدین کے دویو نین کو نسلوں میں این جی او ،اے ڈی ایم سی،نے ممکنہ سیلاب سے بچاوں کے لئے چیک ڈیموں کے کام مکمل کر نے کے بعد شجر کاری پر کام شروع کیا ہے یاد رہے کہ مذکورہ پراجیکٹ نے موسم سرما میں چیک ڈیموں پر کام کا اغاز کیا تھا جسکے بدولت علاقہ کے تمام بے روزگار غریب عوام کو روزگار فراہم ہو اتھا۔دوسرے اور تیسرے مر حلے میں
چیک ڈیمز تقریبا مکمل ہو ئے تھے کہ فورا شجر کاری پر کام شروع کیا اور چھوتے مر حلے میں بھی سینکڑوں زمیندار وں کو روزگار فراہمی کے ساتھ ماحولیات کے لئے ویران علاقوں میں سیڈز بو نے کا کام انجام دینے لگا جسکو عوامی ،سماجی حلقوں سمیت مہنگائی کے مارے ہو ئے غریب عوام نے بے حد سراہا۔اس کے ساتھ ساتھ مقامی خواتین کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی گئی جس میں قدرتی افات سے اگاہی اور بچاوں کے طریقے سکھائے گئے۔ٹریننگ ڈی آر آر فرسٹ ایڈ اور فارسٹری کے مد دی گئی جس میں خواتین کو کیش کارڈ کے زریعے رقم بھی دئے جائنگے فلاحی تنظیموں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اتنا کام کسی ایم پی اے نہ ایم این اے نے کیا تھا جو کہ اے ڈی ایم سی این جی او نے کیا ۔عوام نے اے ڈی ایم سی کے ڈاریکٹر یو سف صاحب ،منیجر شمشی خان ،ڈاکٹر صاحب ،شاہ زمان اور فیمیل ٹرینرز کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ این جی او عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ئے سیراب کیھتوں کے لئے بھی شجر کاری میں ہمارے علاقے کو نظر انداز نہیں کر ینگے۔ یہ باتیں گزشتہ روز فلاحی سماجی تنظیم خدمتگار زلمے شورکٹ کے زیر اہتمام ایک پر ہجوم اجلاس میں عوام نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کئے۔عواف نے فلاحی تنظیم خدمتگار زلمے کے کاوشوں کو بھی سراہا۔اور اے ڈی ایم سی کو ہر قسم کے تعاون کے یقین دہانی کر ئی۔
490 total views, 1 views today