سوات،سوات میں بجلی ، سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر گرگرینڈ جرگہ نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ، 29 جنوری کو ضلع بھر میں تمام کاروباری مراکز بند کرنے کافیصلہ ، دکانوں کے کرایہ میں من پسند اضافہ مسترد ، گرینڈ جرگہ میں ضلع بھر کے تاجروں کی بھرپور شرکت ، فیصلے کی مکمل حمایت کردی ، جرگہ میں ایم پی اے سید جعفرشاہ کا ٹیلی فونک پیغام پڑھ کر سنایاگیا ،
تفصیلات کے مطابق سوات میں بجلی کی ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ اور گیس کی مسلسل بندش کے خلاف سوات میں ضلع بھر کے تاجروں کا ایک گرینڈ جرگہ مینگورہ میں زیر صدارت صدر سوات ٹریڈر فیڈریشن عبدالرحیم منعقد ہوا ، جرگہ میں سوات کے تمام چھوٹے بڑے بازاسروں اور کاروباری مراکز کے تاجر نمائندوں نے شرکت کی ، اس موقع پر آل سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان ، حضرت رحمان ماما ، ڈاکٹرخالد محمودخالد گوجر، عبدالعلی اشناء ، حاجی رسول خان ، مدین بازار کے صدر محمد رحیم، بحرین بازار کے صدر خانزادہ خوازہ خیلہ کے صدر شیر عالم کاکا ، اوڈیگرام کے صدر گل زادہ محمد زبیر خان ، دیولئی کے صدر حاجی مصطفی سلطان روم ، عبدالغفور ، کانجو کے صدر روزی خان اور دیگر تاجر نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں بجلی ، گیس لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے بجلی خیبرپختونخوا کی پیداوار ہے لیکن ہم اس سے محروم ہیں پنجاب میں سی این جی بند کرکے کارخانوں، اور گھروں کو سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے ، لیکن سوات میں سی این جی سٹیشن میں گیس موجود اور گھروں میں غائب رہی ہے جو سراسر ظلم ہے ، مزید اس زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے وقت آگیا ہے کہ عوام اس زیادتی کے خلاف ایک آواز بن جائیں ضلع بھر میں احتجاج کے تواناآواز سے صوبائی ، مرکزی ایوانوں کو ہلادیں گے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سوات میں معیشت کا پہیہ رک گیا ہے کارخانے ، سلک انڈسٹری ، ماربل انڈسٹری اور بجلی سے منسلک تمام کاروبار ختم ہوکر رہ گئے ہیں بیروزگاری میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے پوری دنیا میں سیاحت کیلئے مشہور وادی سوات کے مکین عذاب سے دوچار ہیں اور ان سے روزی روٹی کا ذریعہ چھیناجارہا ہے ، واپڈا کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی عوام کے ساتھ ظلم میں برابر کی شریک ہے ، ممبران اسمبلی نے سواتی عوام کو حالات کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے اور ایوانوں میں سواتی عوام کے ساتھ ظلم کے حوالے سے کوئی آواز نہیں اٹھ رہی ، آج سوات کی تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر ہے اور یہ پوری قوم کو جگانے کا سبب بنے گا بجلی ، گیس لوڈشیڈنگ کامعاملہ ختم نہ کیاگیا تو تاریخی احتجاج کریں گے ، اس موقع پر رشید احمد نے کہاکہ اس جرگہ میں قرار داد منظور کرتے ہیں کہ سوات میں پچیس فیصد قانون کرایہ داری پر عملدرآمد کویقینی بنایاجائے قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرایاگیا ، اور ڈپٹی کمشنر سوات سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ 67 سال سے مسائل کا شکار ، پاکستان سے ادغام کے بعد سوات میں مسائل نے ڈیرے ڈال دئیے ، دنیا چاند پر پہنچ گئی ، سواتی عوام بجلی اور گیس کامطالبہ کررہی ہے بل دینے کے باوجود بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم ہیں، یہ حق تلفی اور ظلم کی انتہاء ہے آج سوات کے تاجر برادری سمیت تمام طبقات حکومت سے نالاں ہے ، ہم آج بھی صحت ، تعلیم سے محروم ہیں، سکولوں میں ٹاٹ تک نہیں ، سوات کا زمرد کا ن بھی خسارے میں ہیں حکمرانوں کی وجہ سے سبز پاسپورٹ حقارت کی علامت بن چکا ہے جنازے ، مسجد اور عوام محفوظ نہیں بدامنی نے ہمیں تباہی سے دوچار کردیا، سوات کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے واپڈا والے بے حس اور بے ضمیر ہیں چوبیس گھنٹوں میں چار گھنٹے بجلی کا لمبا چوڑا بل آتا ہے ، 99 فیصد ریکوری ، بل دیتے ہیں تو واپڈا کوبجلی دینا پڑے گی نا انصافیاں اور طلم مزید برداشت نہیں کریں گے واپڈا تالے تاریکیاں ہمارامقدر نہیں بناسکتی، تاجر برادری آج ایک پلیٹ فارم پر ہے کاریگر وہنر مند بجلی کے ہاتھوں فاقہ کشی پر اتر آئے ہیں ایس ای واپڈا اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں لیکن ہمیں آر سی سی کے نام پر ٹرخایاگیا ، بدھ کے روز ضلع سوات میں مکمل شٹرڈاؤن ہوگا، میڈیا ہماری آواز ملک کے کونے کونے میں پہنچادیں ، ڈی سی کمشنر اور انتظامی حکام ہمارے ذمہ دار ہیں زیادہ یونٹ کی قیمت بڑھانا سمجھ سے بالاتر ہے انتظامیہ واپڈا کے مظالم کا نوٹس لیں ، اس موقع پر صدر عبدالرحیم نے ایم پی اے سید جعفرشاہ کا اس حوالے سے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
490 total views, 1 views today