پشاور: بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کردیا۔پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے
میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے لیکن تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔
488 total views, 1 views today
Comments