مینگورہ، فیض پبلک سکول میں رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات ، پرائیوٹ سکول مینجمنٹ ا یسوسی ایشن کے اعلیٰ عہداروان ، والدین اور عمائدین علاقہ کے بڑے تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر بچوں نے رنگارنگ ملی نغمی اور گیت پیش کئے ، موقع پر موجود پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ کے عہداران نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایم اے کے صدر ثواب خان نے کہا کہ آج کے بچے کل کے معمار قوم ہیں جن کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ تعلیم روشنی ہے جو انسان کا ہر مشکل وقت میں بہتر رہنمائی کرکے مسائل سے نجات دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سکولز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انشاء اللہ سکول کے طلباء مستقبل میں بھی محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے علاقے کا نا م رووشن کرنے سمیت ملک کے ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ایاز خان نے سکول کی کارکردگی پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ فیض پبلک سکول میں اعلی کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کے زیر نگرانی نسل نو کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے سکول انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو بہترین افراد مہیا کرکے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے
333 total views, 1 views today