مینگورہ : سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے متخلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لوگوں میں خوف و ہراس، دوپہر ایک بج کر 50 منٹ پر شانگلہ اور سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز بشام سے 27 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھاجب کہ گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین تھی تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
323 total views, 1 views today
Comments