سوات ، صوبہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کا وفاق کے ذمے بجلی کے مد میں اربوں روپے واجب الادا ہے ، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے بقایاجات فوری طورپر ادا کرے ، این ایچ اے کی جانب سے صوبہ پختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ، صوبائی حکومت عام لوگوں کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ترقی وخوشحالی کے حوالے سے صوبہ پختونخوا کی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو بجلی کی مد میں صوبہ پختونخوا کی ذمے جو بقایاجات ہیں وہ فوری طورپر ادا کیاجائے تاکہ صوبہ میں مزید ترقی وخوشحالی کے حوالے سے عملی طور پر اقدامات اٹھاکر عوام کو مزید ریلیف دی جاسکے ، انہوں نے این ایچ اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ، میٹرو بس جیسے غیر ضروری منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے اور خرد برد کئے گئے ، تعلیم وصحت کی سہولیات پر اگر وہی رقم خرچ کردی جاتی تو اس کے دور رس نتائج برآمد ہوتے ، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت لوگوں کو باعزت روزگار دینے کے لئے انڈسٹریل پالیسی بنارہی ہے۔
672 total views, 2 views today