بریکوٹ، عوامی نیشنل پارٹی گاؤں کوٹہ کی تنظیم سازی کی گئی ۔تلاوت خان صدر جبکہ ظاہر شاہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزعوامی نیشنل پارٹی گاؤں کوٹہ میں پارٹی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں پارٹی کے اہم عہدیدار محمود خان ،محمد وہاب خان،اقبال خان دولت خیل،محمد ایوب باچہ
،محمد زاہد خان ،حبیب اللہ خان کے علاوہ پارٹی کے کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اجلاس میں مفتقہ طور پر گاؤں کوٹہ کے تنظیم کے لئے تلاوت خان صدر،ظاہر شاہ خان جنرل سیکرٹری،فضل ستار خان سینئر نائب صدر،شیر علی خان نائب صدر اول،گل نائب صدر دوم،دوست محمد خان نائب صدر سوم،عزیزاللہ خان نائب صدر چہارم ،سیف الملوک ڈپٹی جنرل سیکرٹری،اختر علی جائنٹ سیکرٹری ،امین محمد پریس سیکرٹری،بشیر خان فنانس سیکرٹری جبکہ سالار کے لئے حمید خان کو مقررکیا گیا۔اس موقع پر نئی منتخب کابینہ نے کہا کہ ہم پارٹی کے قائدین کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور انشاء اللہ ہم پارٹی کی ترقی اور پارٹی کارکنوں کی خدمت کریں گے اور جو اعتماد ہم پر کیا گیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
590 total views, 1 views today