سوات، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سوات میں دور دراز سے آنے والے لوگوں کو مسلسل انتظار ہی انتظار کرنا پڑتا ہے ، ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیوروں اور عام لوگوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حصوں میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ، دفتر کے ETO عبد الرحمن اور اے ای ٹی او نثار خان کمروں میں گپ شپ لگاتے ہیں اور دفتر کے باہر لوگ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں،
جمعہ کے روز 2 بجے دفتر سے نکلنے کے بعد آنے والے لوگ محروم گھروں کو چلے گئے ، گزشتہ پیر کے روز ETO بارہ بجے دفتر کو پہنچ گئے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ پیسے دیتے ہیں انکا کام منٹوں میں ہوتا ہے ، عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں متعلقہ اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
541 total views, 1 views today
Comments