جھنگ: سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کی گاڑی کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اقبال ظفرجھگڑا اپنی گاڑی پر اسلام آباد سے بہاولپور جارہے تھے کہ جھنگ کے قریب ڈولی شہید کے مقام پر ان کی گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں اقبال ظفر جھگڑا سمیت گاڑی میں سوار چاروں افراد زخمی
ہوگئے۔
ریسکیو عملے نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کیا، جہاں اقبال ظفر جھگڑا کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ اقبال ظفرجھگڑا کو سر اور ہاتھ پر چوٹیں آئیہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسلام آباد منتقل کردیا گیاہے۔
441 total views, 1 views today
Comments