مینگورہ،علاقہ منگلور کی رہائشی عالمگیر نے اپنے جواں سالہ بیٹے عرفان کے قاتلوں کو سزائیں دلانے،کیس میں سیاسی مداخلت بندکرنے اورانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،اس حوالے سے انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انیس جنوری کو شام کے وقت مینگورہ کے علاقہ پانڑ میں عرفان کو اس وقت گولی مار کربے دردی کے ساتھ قتل کیاگیا
جب وہ سسر کے گھر سے اپنے گھر جارہاتھا،انہوں نے کہاکہ آرمی اورپولیس نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاؤن کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرلیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں،انہوں نے کہاکہ اب ہمارے کیس میں ملزم جوادکے والدفضل غفورایڈووکیٹ اپنے دیگر وکلاء ساتھیوں سمیت پولیس اورہسپتال انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے بعض ملزموں کو میڈیکل کئے بغیرہسپتال میں داخل کرایاگیا جبکہ ایک ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کرائی ہے،انہوں نے کہاکہ کیس میں جواد،شاہد،علی رحمان اورمیرے مقتول بیٹے کی بیوہ ذاکرہ سید نامزدہیں،انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے کی وقوعہ سے دس دن قبل شادی ہوئی تھی ،انہوں نے کہاکہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا عداوت نہیں میرے بے گناہ بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا اوردوسری جانب ملزمان کی جانب سے پولیس اورہسپتال انتظامیہ پردباؤ ڈالا جارہا ہے جو انصاف کی راہ میں رکاؤٹ ہے،انہوں نے کہاکہ ایک ملزم جواد کچھ عرصہ قبل خود کو کیپٹن ظاہرکرتا تھا جس پر اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے اس ملزم کاوالدوکیل ہے جو اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے مختلف طریقوں سے کیس میں رکاؤٹیں ڈال رہاہے جبکہ سی ایم اوڈاکٹر اقبال نے ملزم کو بغیر میڈیکل کئے ہسپتال میں داخل کرادیا ہے،انہوں نے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ،وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری،عمران خان اوردیگر اعلی ٰ حکام سے اس کیس میں سیاسی مداخلت بند کرانے اور ملزموں کو سزائیں دلانے کی اپیل کی،اس موقع پر ان کا بیٹا حیات اللہ، بھتیجے فضل غفار،رحمت حیات ،ڈاکٹرعطاء الرحمان اوردیگر رشتہ داربھی موجود تھے۔
479 total views, 1 views today