مدین ، مدین اور گردونو اح میں تیز طوفانی بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے ساتھ ہی آ سمانی بجلی کی گرج چمک نے خوف پھیلا دیا ہے مدین کے علاقہ بانگو میں مسنی کاسو مہمند ولد عزیز کے مکان پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجہ میں اس کے دو جانورہلاک ہو گئے جبکہ مکان کو بھی نقصان پہنچا علاقہ میں اگر بارش اور گرج چمک کا سلسلہ اسی طرح رہا تو مذید جانی ومالی نقصانات کا خطرا ہو سکتا ہے
مدین اور گردو نوا میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مدین خوڑ بازار میں سلائیڈ نگ سے مسمی محمد یو نس ولد محمد سعید میاں کی دونو ں دکانیں تباہ ہو گئیں تا ہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا سلا ئیڈنگ سے دکانوں میں موجود تمام سامان تباہ ہو گیا ،نقصان لاکھوں میں بتایا جاتا ہے مدین کے تمام سماجی اور سیاسی شخصیات نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے متاثرہ شخص کی مکمل داد رسی کی جائے
551 total views, 1 views today