بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے ناظمین اور سیاسی قائدین نے بجلی کے ناورا لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خلاف بریکوٹ بازار میں شدید احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔اے سی واپڈا ،ایس ڈی او واپڈا ،سپرٹینڈنٹ کے ناروا سلوک کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی گئی ۔تحصیل بریکوٹ کے مختلف فیڈروں کی بجلی کارخانوں اور سی این جی اسٹیشنوں پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ عام لوگ 20،29گھنٹوں پر محیط لوڈشیڈنگ سے سامنا کررہے ہیں ۔بریکوٹ فیڈر ون پر عدالتی حکم پر بھی عمل نہیں ہو رہا ہے اور اس فیڈر پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے بجلی مکمل طور پر غائب ہوچکی ہے ۔مشتعل مظاہر ین اے سی آفس بریکوٹ کے سامنے احتجاج کیا اور بعد ازاں انہوں نے اے سی واپڈا سے ملاقات کیا ملاقات کے دوران اے سی واپڈا نے تین دنوں میں مسلئے کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں تحصیل بریکوٹ میں مختلف فیڈروں کے اوولوڈ اور ناورا لوڈشیڈنگ کے خلاف ال ناظمین کونسل تحصیل بریکوٹ کے صدر فضل ودودبا چہ کی قیادت میں بریکوٹ بازار میں مظاہر ہ کیا ۔مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے فضل ودود باچہ ،ضلعی کونسل عجب خان ،نائب ناظم واجد خان ،]پی ٹی آئی کے سابق تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،پی ٹی آئی کا رہنماء محمد شاہ خان ،پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء نثار الملک خان ،ناظم عصمت اللہ کے علاوہ دیگر نے کہاکہ واپڈا کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے تحصیل بریکوٹ میں کم وولٹیج اور ناروالوڈشیڈنگ جاری ہے ۔یہاں پر سو فی صد بلز کی ادائیگی کی جاتی ہے مگر اس کے جواب میں الٹا واپڈا والے یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم کررہے ہیں ۔بریکوٹ فیڈر ون کو علاقہ موسیٰ خیل میں دو حصوں میں تقسیم کرنے کا معاہدہ ہوا مگر اس پر بھی محکمہ واپڈا عملی طور پر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں آٹھارہے ہیں ۔واپڈا والے فیڈر وں کی تقسیم میں علاقے کے عوام کو اپس میں لڑانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔مقررین نے کہاکہ آج ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں مگر ہمارے جائز مظالبات پورے نہ کئے گئے تو عوام کو سڑکوں پر لا کر داما دم مست قلندر کریں گے جس کی ساری ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائدہوگی
762 total views, 2 views today