مینگورہ، قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے ترجمان بہرام خان عثما ن خیل نے انتظامیہ اب عوام سے احتجاج کا جمہوری حق بھی چھیننے لگی ہے،لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر لاٹھی چارج اورصحافی سمیت بلدیاتی نمائندوں پر مقدمات کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ مظاہرہ کرنا اور حق کیلئے آواز بلند کرنا سب کا جمہوری حق ہے مگر اب عوام سے یہ حق بھی چھینا جارہاہے ،یہاں پر کسی کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں اورعوام کو بجلی کی شکل میں جو سہولت میسرہے اس کا بھی نام ہے مگر نشان نہیں اب اگر کوئی لوڈشیڈنگ کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں تو ان پر بھی لاٹھیاں برسائی جائیں گی جو ظلم اور جبرکی انتہاہے،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں پر مقدمات کا اندراج تو ہے ہی ظالمانہ اقدام مگر اس کے ساتھ ساتھ سینئرصحافی غلام فاروق پرمقدمہ درج کرنا ایک قابل تشویش امر بھی ہے کیونکہ موصوف اس وقت کوریج کررہے تھے جن کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا،انہوں نے حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جن افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں انہیں فوری طورپر واپس لیا جائے اور بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کریں۔
826 total views, 2 views today