سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات کے واحد نرسنگ کالج کے طلبائ کالج انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل ائے ، کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے طلبائ نے سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ معمولی معمولی باتوں پر طلبائ پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کرتا ہے، معمولی لیٹ انے پر ایک ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاتاہے، طلبائ کا کہناہے کہ کالج میں پڑھانے کیلئے کوئی ٹیچر مستقل نہیں ہوتا، ٹیچر ایک مہینہ کیلئے اتا اور پھر واپس رخصت ہو جاتا ہے، طلبائ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کیساتھ بار بار رابطہ کیا گیا لیکن وہ طلبائ کی باتوں کو نہیں مانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کالج میں میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہے، وہ ایک سمسٹر کے بھاری رقم لیتے ہیں، انہوں نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی کالج رائل نرسنگ کالج کے انتظامیہ کیخلاف ایکشن لیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او نے طلبائ سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور سیدوشریف سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔
1,687 total views, 2 views today