سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ایم این اے مسرت احمد زیب نے سوئی گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھا دیا، اگلے ہفتہ جنرل منیجر سوئی گیس کیساتھ مسائل پر ملاقات متوقع ہے، ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے، گھریلو صارفین کو بھی گیس نہیں مل رہی ہے، انہوں نے محکمہ سوئی گیس کو فوری طور پر مسئلہ حل کرنے پر زور دیا ، سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مسرت احمد زیب نے کہا کہ اگلے ہفتہ سوئی گیس کے جنرل منیجر کیساتھ خصوصی ملاقات کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرونگی،
1,726 total views, 4 views today
Comments