سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)لواری ٹاپ برفانی تودے تلے دبے 2افراد میں سے ایک اہلکار کی لاش ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے نکال لی. لواری ٹاپ میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کا سرچ آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے اور اس دوران ایک لاش جس کی شناخت پی ٹی سی ایل ملازم نود الدین کے نام سے ہوئی کو نکال لیا گیا. ریسکیو1122 کے اہلکار 30فٹ گہری برف کے نیچے لاپتہ افراد کی تلاش کررہے ہیں جس میں بالآخر کامیابی مل گئ. ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن دوسرے اہلکار کی تلاش تک جاری رہے گا. اس آپریشن کے دوران ریسکیو1122 پشاور, مردان, سوات اور چترال کے 70اہلکار حصہ لے رہیں ہیں.
1,377 total views, 4 views today
Comments