سوات(سوات نیوز)سوات کے حسین وادی کالام میں برف پر کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا، کبڈی میچوں کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد شاہی گراونڈ کالام پر موجود تھیں،
جہاں پر دو فٹ برف پر میچ کھیلیں گییں، چمپئن شپ کےا رگنائزر عزیز کالامی کا کہنا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اس کھیل کا انعقاد کیا گیا ،
جس میں تحصیل بحرین سے اٹھ ٹیموں نے شرکت کی، اور ان کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرکے سیاحوں کے دل جیت لئے ، عزیز کالامی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بھی ان علاقون میں سیاحت کے فروغ کیلئے کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا اور ہر سال اس طرح کا ٹورنمنٹ منعقد کیا جائیگا، کبڈی ٹورنمنٹ کو ینگ چیلنجرز نے جیت لیا۔
1,289 total views, 2 views today
Comments