سوات (سوات نیوز)ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات میں لاک ڈاؤن عوام کے مفاد میں ہے اور تاجر برادری موجودہ حکومت اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں اور عوام کو بلا تعطل اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم اور سابق تحصیل بابوزئ کے اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی مفاد میں کرونا کے سدباب کیلئے لاک ڈاؤن کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے اور اس سے عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے جس میں اپ لوگوں کی تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تاجر برداری اس طرح کی صورتحال میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہذا اپ لوگ حکومت سے مکمل تعاون کریں اور موجودہ صورتحال میں تاجر برادری اپنا کردار ادا کریں اور عوام کو اشیائے خورد ونوش کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوام کو سستے نر خوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے موجودہ صورتحال میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے
1,000 total views, 2 views today