مینگورہ (سوات نیوز)پی ڈی ایم کے زیراہتمام ظفرپارک میں جلسہ کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،کارکنان جمعیت سمیت تمام پارٹیاں جوق درجوق شرکت کریں گی،پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی،ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام سوات کے ترجمان اعجازخان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مرحلہ وار احتجاجی جلسے جاری ہیں اور گیارہ تاریخ کو ظفرپارک میں ہونے والا جلسہ اس کی ایک کڑی ہے جس کے لئے کارکنوں نے ابھی سے تیاریاں شروع کررکھی ہیں،انہوں نے کہاکہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پی ڈی ایم کی تمام سیاسی پارٹیاں دستیاب وسائل سمیت تمام تر صلاحیتیں بھی بروئے کار لارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تحریک موجودہ نااہل اور ناکام ترین حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی لہٰذہ اس مقصد کی جلد تکمیل کے لئے عوام پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دیں
14 total views, 2 views today