اسلام اباد (ان لائن )اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے فرنٹ مین کے ذریعے کمپنیاں بنا کر حج کے بڑے کوٹے حاصل کیے اور اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ نیب نے جائیدادوں کے حوالے سے نوٹس لیے اور سوالنامے بھی بھیجے۔ مولانا کے دبئی اور قطر کے اثاثے بھی سامنے لائے جائیں گے۔مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں جے یو آئی کے رہنما نے اسرائیل جانے کا اعتراف کیا۔ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لابی کی بات کرتے ہیں۔ مولانا امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست کرتے ہیں۔ نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی مولانا فضل الرحمان ملوث رہے۔اس موقع پر علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب اربوں روپے سے کھربوں روپے کی طرف جا رہے ہیں۔ نیب نے سوالنامہ بھیجا تو مولانا نے الٹے سوال شروع کر دیئے۔ مولانا فضل الرحمان کو حساب دینا پڑے گا۔
86 total views, 4 views today