سوات (سوات نیوز )ہاکی ایسو سی ایشن کے صدر حاجی عباس کے زیر صدارت کونسل کا اجلاس منعقد ہواجس میں ضلعی عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی، اجلاس میں اسٹروٹرپ پر جاری تعمیراتی کام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ اسٹروٹرپ تیار ہونے کے بعد ہاکی اکیڈمی سوات ہاکی ایسو سی ایشن کی نگرانی میں کام کرے گی، اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو کٹس،بوٹس اور سٹکس کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جائیگی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انڈر 21گیمز ہاکی ٹرائلز یکم مارچ سے صبح دس بجے قمبر بائی پاس ہاکی گراؤنڈ میں شروع ہوں گے،جس میں ضلع بھر کے کھلاڑی،جس کا ڈومسائل سوات کا ہوں،حصہ لیں گے، اس موقع پرایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے ڈی سی سوات کابھی شکریہ اد اکیا کہ انہوں بحیثیت ڈی جی سپورٹس سوات ہاکی اسٹروٹرپ کی منظوری دی تھی،انکے منظور کردہ اسٹرو ٹرپ پرکام جاری ہے اور انشاء اللہ جلد تیار ہوکر اپنے ہاتھوں سے اس کا افتتاح کرینگے جو ہمارے سوات بلکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے ایک تحفہ ہے اور یہاں سے ملاکنڈ ڈویژن کے کھلاڑی مستفید ہوں گے، اجلاس کے آخر میں ایسو سی ایشن ممبران نے اپنے کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
668 total views, 2 views today