صوابی(ان لائن)نسداد دہشت گردی( اے ٹی سی) جج قتل کی مبینہ ایف آئی آر میں سپریم کورٹ بار کا صدر معروف قانون دان عبداللطیف آفریدی بیٹے ودیگر رشتہ دار نامزد۔ ذرائع صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں موٹر وے انٹرچینج کے قریب مبینہ طورپر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر مسلح افراد کی طرف سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس میں ان کے ہمراہ خاتون خانہ اور شیرخوار بچہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے ڈی پی او صوابی محمد شعیب کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ھے اور اس تہرے قتل کی دعویداری مرحوم کے بیٹے کی مدعیت میں سپریم کورٹ آف پاکستان بار ایسوسی ایشن کے صدر معروف قانون دان عبداللطیف آفریدی، ان کے بیٹے دانش آفریدی، جمال آفریدی ولد گل مت شاہ، عابدخان ولد وزیر اکبر، مخمد شفیق ولد بادشاہ خان اور جمیل ولد گل مت شاہ پر کی گئی ھے واقع کی ابتدائی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ھے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کیلئے آئی جی پی ثناء اللہ عباسی بھی پہنچ گئے تھے۔
75 total views, 2 views today