مٹہ(رحیم خان )مٹہ میں لو ہاری رکشوں کی بھر مارنہ لائسنس نہ کاغذات رکشوں میں ہیوی 660ccانجن اور ان سیٹ باڈی نہ ایکسائز سے پاس نہ موٹر ویکل سے سپیڈ اتنا لگاتے ہیں کہ قابوں سے باہر حادثات معمول کوئی پر سان حال نہیں عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ میں رکشوں کے حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے اس کا اصل وجہ لو ہاری رکشے ہیں رکشوں میں ہیوی انجن660سی سی نصب کئے جاتے ہیں جو کہ رکشے باڈی سے مشابہت نہیں رکھتے یہ رکشے عام لیول پر تیار کی جاتے ہیں انکے کا غذات نہیں ہو تے زیادہ تر کم عمر ڈرائیورز چلاتے ہیں جس کے پاس لائسنس نہیں ہو تا ہیوی انجن کیو جہ سے سپیڈ زیادہ لگایا جاتا ہے جو پھر قابوں نہیں ہو تا یہ رکشے نہ اکسائز نے پاس کئے ہیں اور نہ موٹر ویکل ڈپارٹمنٹ نے جس سے روزانہ کے بنیاد پر حادثات رونما ں ہو تے ہیں گذشتہ روز بھی ان لوہاری رکشے کے ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہو چکا ہے علاقے کے عوام نے زمہ دار حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ ان رکشوں کیخلاف قانونی کاروائی جلد اذ جلد کریں تاکہ عوام مزید نقصان اور حادثات سے بچا جا سکے
1,830 total views, 2 views today