سوات(سوات نیوز ) ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ملازمین کا بقایاجات کے عدم ادائیگی اور بروقت تنخواہیں نہ ملنے پر آج سے سنیٹیشن سروسز اور کل سے پانی کے سپلائی بند کرنے کی دھمکی، کل تک تنخواہوں اور بقایاجات کے ادائیگی نہ ہوئی تو مکمل ہڑتال کا اعلان کرینگے، متحدہ مزدور یونین CBA کے صدر محمد رازق کے نگرانی میں آج ٹرانسفر اسٹیشن wsscs میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا گیا، مزدور یونین کے صدر محمد رازق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک تنخواہیں اور بقایاجات نہیں ملتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔
55 total views, 9 views today
Comments