سوات : ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کے نگرانی میں انسداد پولیو مہم دوسری روز بھی جاری رہا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے مخفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔پولیو مہم کی بخیریت تکمیل کیلئے 2977سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ اختیار میں انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لے رہیں ہیں۔ ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے تمام ایس ایچ اوز اور محرران نے سیکورٹی پر تعینات اہلکاروںکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مہم کے دوران الرٹ رہے اور اپنی اور ٹیم کی حفاظت یقینی بنائے۔ ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی خصوصی ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت قابل قبول نہیں ہوگی بصورت دیگر پولیس اہلکار کے ساتھ محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔تمام جوانان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔ سرکل ایس ڈی پی اوز بھی اپنے اپنے علاقہ میں مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کے دورے کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیئے۔
1,056 total views, no views today