سوات(سوات نیوز )جماعت اسلامی ضلع سوات نے تین قومی اور سات صوبائی اسمبلی کے امیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کریں گے، ملاکنڈ ڈویژن صوبے اور ملک میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے بجلی رائلٹی منافع سمیت جنگلات اور دیگر دفاتر میں ڈویژن کو حصہ دیا جائے، ملک میں بر وقت انتخابات کا انعقاد ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،ضلعی امیر حمیدالحق، ضلعی جنرل سیکرٹری حیدر علی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے جماعت اسلامی سوات کے تمام حلقوں کے لئے امیداوروں کے ناموں کا اعلان کردیا،تمام امیدوار سٹیج پر موجود تھے،جس میں این اے 2سوات سے نوید اقبال،اہن اے 3 سے اختر علی خانجی، این اے 4 سے سابق ایم این اے فضل سبحان، پی کے 3 سوات سے حبیب اللہ ثاقب،پی کے 4 سے نوراللہ، پی کے 5 سے ریاض احمد خان، پی کے 6 سے سابق ایم پی اے محمد امین، پی کے 7 سے سابق تحصیل ناظم حاجی رحمت علی، پی کے 8 سے سابق کونسلر ثنائاللہ فاروقی اور پی 9 سے سید اظہار اللہ شامل ہیں، عنایت اللہ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریگی، خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی سب سے پہلے جماعت ہے جس نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے سب سے زیادہ امیداور نامزد کئے ہیں، ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف اور حقوق کے حصول کے لئے چکدرہ میں تاریخی جلسہ عام منعقد کرچکے ہیں، جس میں باجوڑ دھماکے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے ہیں،ہم ملاکنڈ ڈویژ سمیت پورے ملک میں امن چاہتے ہیں، آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، حقوق کے حصول کے لئے ہم پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
33 total views, 4 views today